صرف 5 منٹ کی تحریر پڑھیں میں امید کرتا ہوں کہ آپکو سارے خیالات سمجھ آجایں گے اور آپ ا س سے متفق ہونگے ۔
مشاہدہ ہے میرا ذاتی مشاہدہ ہے کسی پرصرف تنقید کرنا نہیں
ہمارے پاکستانی انفیلونسرز(یوٹیوبرز، موٹیویٹر ) نے اپنے مختلف سوشل چینل کے ذریعے لوگو ں کو انٹر نیٹ کے ذریعے لاکھوں کمانے کے بارے میں سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کیا ہے ۔
میں یہ کہتا ہوں کہ تعلیم سکھانے کی حد تو ٹھیک ہے کہ ہم انٹر نیٹ کے ذریعے اپنی محنت اور لگن سے کروڑں بھی کما سکتے ہیں
لیکن !
جب یہی لوگ ایک خوبصورت تحریر یا ِیوٹیوب کی تھمب نیل (فوٹو) کی شکل میں یہ کہتے اور بولتے ہیں سنتے ہیں کہ روزانہ کا 10 ہزار کمایں مہینے کا 1 لاکھ کمایں لیکن ہمارا "کورس " کریں ۔ اور اس میں مرچ مصالحہ تاکہ لوگ یا تو ویڈیو پوری دیکھیں یا ہمارا کورس خریدیں تو میرا ایک سوا ل ہے ۔۔
1۔ آپکے مطابق آپ کے پاس لاکھوں کروڑوں کمانے کا ہنر موجود ہے لیکن آپ ہم سے فیس کی شکل میں "10 -20 ہزار لینے " کے محتاج ہیں( کیونکہ ایسے ہی آپ لاکھوں کماسکتے ہیں )
2۔ دو تین گھنٹے کی ویڈیو میں جھوٹ کا پلندہ رکھ کر ویڈیوز کے ویوز حاصل کیے تاکہ کچھ کما سکیں (جھوٹ سے مال تو بک جاتا ہے لیکن وہ برکت والا نہیں رہتا )
اچھا ان سب کے منجن کا جواب پوچھو تو پتا ہے کیا کہتے ہیں "ہم میں کچھ ہے تو لوگ آتے ہیں "
جواب
" بھوکے کو بھوک سے غرض ہوتی ہے اور بعض اوقات وہ بھوک مٹانے کیلے میلوں سفر کرتا ہے "
خدارا نوجوانوں کو بجاٴے سپورٹ کرنے کے مت لوٹو ۔۔۔۔۔ اگر کچھ کرنا ہے تو ایک کام کرو
اگر آپ اتنا کما ہی رہے ہیں تو اپنے لاکھوں ، کروڑوں میں
ایک نیو ویب ڈیویلپر ، ڈیزاٴنر ، یوٹیوبر کو کو فنانشنلی سپورٹ کریں تاکہ وہ کچھ کما سکیں
میری اگلی تحریر اس بارے ہوگی کہ ہم کیسے خود کو کیسے تبدیل کر سکتے ہیں ۔۔
No comments:
Post a Comment